صنعا : یمن میں سکیورٹی فورسز اور اپوزیشن جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم تئیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ یمن کی سکیورٹی فورسز نے ٹینکوں کی مدد سے شمالی خطہ ارباب میں اپوزیشن جنگجوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تیرہ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے واضح رہے کہ یمن میں سکیورٹی فورسز اور اپوزیشن کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔