یمن : (جیو ڈیسک) یمن میں سرکاری فوج کے فضائی حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تینتالیس مزاحمت کار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے جنوبی صوبے میں واقع پہاڑی علاقے ال رہا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس علاقے میں گذشتہ تین روز سے القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جارہی تھی۔
القاعدہ کے مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی گذشتہ ہفتے فوجی بیس پر حملے کے بعد شروع کی گئی تھی۔ تینتالیس مزاحمت کاروں کی ہلاکت کے بعد اسے القاعدہ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔