یمن : مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ ، عراقی جنرل ہلاک

Yemen

Yemen

یمن (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عراقی فوج کے جنرل خالد الھاشمی ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مقتول جنرل یمنی وزارت دفاع میں مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

میجر جنرل خالد الھاشمی کے قتل سے قبل نامعلوم حملہ آوروں نے صنعا ملٹری پولیس کے میجر جنرل احمد مجیدیع کی رہائش گاہ پر بھی دستی بموں سے حملہ کیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ٹیکسی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔