ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سات نومبر کو وزیر اعلی ہاؤس کا گھیرا کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسیحا کہتے ہیں پنجاب حکومت نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کیے۔ ہمیں صرف طفل تسلیوں اور دلاسوں پر لگا رکھا ۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ناصر عباس نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی ۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے افسروں ،ایم این ایز اور ایم پی ایز کا بغیر پروٹو کول جنرل وارڈ میں علاج کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ناصر عبا س کا کہنا تھا کہ حکومت صرف ہمیں طفل تسلیاں اور دلاسے دے رہی ہے ۔ ڈاکٹر ناصر عباس کا کہنا تھا کہ قافلے رحیم یار خان سے چل پڑے ہیں۔ سات نومبر کو وزیر اعلی ہاس کے سامنے پر امن دھرنا دیں گے ۔