یورپی مارکیٹوں میں شیئرز کی قیمتیں گر گئیں

European Markets

European Markets

یورپ(جیوڈیسک)امریکہ میں ٹیکسوں کی چھوٹ کے خاتمے سے معاشی ابتری کے خدشات کے باعث یورپی مارکیٹوں میں شیئرز کی قیمتیں گر گئیں۔

سٹکوکس انڈیکس اعشاریہ پانچ فیصد گر کر دو سو ساٹھ پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ خطے میں صنعتی پیداوار میں کمی کی خبریں بھی بازار پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ لندن کا فٹسی انڈیکس اعشاریہ چار فیصد کمی سے پانچ ہزار چھ سو چھیانوے پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔ جب کہ پیرس کی مارکیٹ میں اعشاریہ پانچ دو فیصد کمی ہوئی۔