یورپی ممالک کے سربراہان نے نئے سال کومعاشی تباہی قرار دے دیا

Merkel

Merkel

جرمن کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ کی معاشی ترقی میں نیا سال دشواریاں لا کر معاشی تباہی پھیلا سکتا ہے۔
انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپ کی بد تر اقتصادی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ نئیسال میں وہ معاشی منصوبے تشکیل دیئے جائیں جو کہ یورپ کی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کر سکیں،انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے یورپ معاشی مشکلات کا شکار ہے جو کہ آنے والے دنوں میں مزید مشکلات پیدا کرے گا۔
یورپ کی معاشی مشکلات پر فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات ہی مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ دیتی ہیں اور ہم مل کر یورپ کی اقتصادی ترقی کو بہتر بنائیں گے،یاد رہے کہ یورپ ایک طویل عرصے سے مالی بحران کا شکار ہے، دوسری جانب یورپی ماہرین نئے سال میں اس بحران میں اضافیکے امکانات کو ظاہر کر رہے ہیں۔