یورپی یونین نے لیبیا پر لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں

EU

EU

وارسا: پولینڈ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لیبیا کی بندرگاہوں ،تیل کمپنیوں اوربینکنگ سیکٹرپر لگائی گئی پابندیاں اٹھالی گئیں۔
وارسا میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات پر بھی غورکیا گیا کہ معمرقذافی کے بعد لیبیا کے عوام کی کس طرح مددکی جائے۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد پر دبابڑھانے کیلئے شام کی صنعتوں پربھی پابندیاں لگانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین نے پہلے ہی شام کے متعدد حکام، اورحکومتی اداروں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔