یورپ دوسرے ہفتے بھی برفباری سے نجات نہ پا سکا ۔ کوسوو سے روم تک برف کی چادر پھیلی ہوئی ہے۔ سردی سے اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
سربیا، برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، کئی ٹرینیں اور پروازیں معطل ہیں۔ سڑکوں پر برف کے باعث ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔ اٹلی میں بھی شدید برف باری ہوئی۔ جس سے پانی، کوئلے اور بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک یوکرائن ہے جہاں درجہ حرارت منفی پینتیس ڈگری تک پہنچ گیا اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہو گئی ہے ۔