یورپ میں سردی کی شدت بدستور جاری ہے اوراب تک چار سو بیس سے زائد افراد سردی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی سے لے کر یوکرائن تک پورا یورپ سائبریا سے آنے والی غیر معمولی سرد ہواں کی لپیٹ میں ہے۔ ریکارڈ برفباری نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے ۔ فلائٹس کینسل کر دی گئی ہیں اور سڑکوں اور ریلوے لائنز پر برف کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ متعدد علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ کے گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں اظافہ کر دیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو رابطہ منقطع ہونے کے باعث غذائی قلت کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کہ لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔