یوزین بولٹ نے 100 میٹر کے بعد 200 میٹر میں بھی میدان مار لیا

Olympics

Olympics

اولمپکس (جیوڈیسک) دنیا کے تیز تیرین انسان جمیکا کے یوزین بولٹ نے 100 میٹر کے بعد 200 میٹر میں بھی میدان مار لیا، جمیکا میں انکی یوسین کی جیت کے بعد جشن کا سماں پیدا ہوگیا۔ لندن اولمپکس میں 200 میٹر ریس کا نتیجہ توقعات کے مطابق آیا۔ یوزین بولٹ نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والے پہلے اتھلیٹ بن گئے، انھوں نے 2 سو میٹر کا فاصلہ 19 اعشاریہ تین دو سیکنڈ میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتا۔

اس سے پہلے بولٹ نے 100 میٹر ریس میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔ 200 میٹر ریس کی خاص بات یہ تھی کہ تینوں پوزیشنز جمیکن اتھلیٹس نے حاصل کیں۔ جمیکا کے یوہان بلیک نے چاندی اور جمیکا ہی کے وارن ویر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ دوسری جانب یوسین کی جیت کے بعد جمیکا میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔ یوزین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور آئندہ بھی فتوحات کیلئے پرامید ہیں۔