یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

gilani court case

gilani court case

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کا مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ستتر صفحات پر مشتمل ہے یہ فیصلہ جسٹس ناصرالملک نے تحریر کیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا چھ صفحات پر مشتمل تحریری نوٹ بھی شامل ہے ۔ وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے چھبیس اپریل کو تابرخاست عدالت سزا سنائی تھی۔ جو چند سیکنڈز کی تھی اور ججوں کے اٹھنے پر سزا ختم ہوگئی تھی۔ عدالت وزیراعظم کو چھبیس اپریل کو عدالت کی برخاستگی تک کی سزا سنائی تھی وزیراعظم یہ سزا کاٹ چکے ہیں۔

عدالت نے وزیراعظم کو سزا توہین عدالت کے آرڈیننس دوہزار تین کے تحت سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں لکھا تھا کہ آرٹیکل تریسٹھ تھری جی کے اثرات کو جانتے ہوئے سزا اس آرٹیکل کے تحت نہیں دی اس آرٹیکل کے تحت وزیراعظم نااہل قرار پا جاتے۔