یوم آزادی کے موقع پر 14اگست کو حافظ نواب دین ہاوس میں تقریب منعقد ہو گی

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر 14اگست 2012ء بروز منگل حافظ نواب دین ہائوس میں عظیم الشان تقریب منعقد ہو گی ، اس بات کا فیصلہ سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس منعقدہ رہائشگاہ ممبر سپریم کونسل چوہدری حسین وقار جوڑا کیا گیا ، اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد طفیل نے کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ، اور اس تقریب میں اہم سیاسی و سماجی اور ادبی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گئیں ، اجلاس میں ممتاز صحافی و شاعر راحت ملک کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ، اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے دہشت گردی اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی گئی ، اور متفقہ قرار داد منظور کی گئی کہ حکومت کو چاہیے کہ اقوام متحدہ میں مطالبہ کرے کہ برما میں نہتے معصوم مسلمانوں کو قتل عام بند کرایا جائے۔

اجلاس میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کرانے کیلئے ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئیں ، جس کے چیئرمین سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری علی ابرار جوڑا جبکہ محمد مجید بھٹی ، یعقوب سیٹھی ، راجہ محمد اعجا ز، چوہدری محمد اشرف منہاس ، قاری محسن رضا قادری ، اور عامر چوہدری ممبران ہونگے ، اجلاس میں ممتاز سماجی شخصیت نصر اللہ بھٹی کو سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ممبر منتخب کیا گیا ، اجلاس میں محمد یاسین ناصر ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، چوہدری وقاص عالم ، راجہ محمد اعجاز ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، افتخار بھٹہ ، حاجی ممتاز احمد ، محمد عارف عطاری ، حافظ محمد شفیق آرزو قادری ، کاشف شریف مصطفائی ، نصر اللہ بھٹی ، مجید بھٹی ،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، یعقوب سیٹھی ، گلنواز ، قاری محسن رضا قادری و دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کے اختتام پر چوہدری حسین وقار جوڑا کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر بھی دیا گیا ، بعد ازاں چوہدری حسین وقار جوڑا نے تمام ممبران سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا۔