یونان:وزیر اعظم انتونیز سمساراز نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

GrecePM

GrecePM

یونان : (جیو ڈیسک) یونان میں وزیر اعظم انتونیز سمساراز نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ اقتصادی مسائل کو تیزی سے حل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ سہ جماعتی اتحادی حکومت کو ایوان کی تین سو نشستوں میں سے ایک سو اناسی ووٹ حکومت کے حق میں، جبکہ ایک سو ایکی ووٹ حکومت کی مخالفت میں ڈالے گئے۔

اپوزیشن ارکان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ کنزرویٹو جماعت کی قیادت میں قائم حکومت نے ایک سو تیس ارب روپے کے بیل آؤٹ پلان کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔