یونان : حکومت کے مالی اقدامات کے خلاف مظاہرے

greece

greece

یونان میں مالی مراعات ختم کرنے کے فیصلے پر حکومت کے خلاف بائیں بازوں کی پارٹی کے ہزاروں ورکروں نے مظاہرہ کیاہے۔ یونان کی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مالی اصلاحات پر مشتمل مالی سادگی کے پروگرام کا اعلان کیاہے جس کے تحت ملازمین کے بونس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی متعدد مراعات بھی ختم کردی گئی ہیں۔

سرکاری ملازمین اور نجی کمپنیوں کامظاہرہ تو جاری ہی ہے لیکن اب سیاسی پارٹیوں نے ان مظاہرین میں بھرپور شرکت کی ہے۔ اسی قسم کا ایک مظاہرہ یونان کی بائیں بازوں کی سیاسی پارٹی اور کمیونسٹ یونین کے ہزاروں ورکروں نے دارالحکومت ایتھنز میں کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیل آوٹ لینے کی چکر میں حکومت ورکروں اور ملازمین کا استحصال نہ کرے۔