یونان میں بچت کا بل منظور، عوام کا احتجاج

greece

greece

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمان نے شدید ہنگاموں اور عوامی احتجاج کے دوران بچت کے بل کی منظوری دے دی۔بل کے حق میں ایک سو ننانوے ووٹ پڑے جبکہ بل کی مخالفت میں چوہتر ووٹ ڈالے گئے۔

اتحادی جماعتوں نے بل کی حمایت نہ کرنے کے لیے چالیس سے زیادہ نمائندوں کو برخاست کر دیا ہے۔بل کی منظوری کے بعد اب یونان کو ایک سو تیس ارب یورو کا بیل آٹ پیکج مل سکے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور یوروزون اتحاد نے رقم کی ادائیگی بچت کے اقدامات سے مشروط کی تھی۔ادھر اتھنس میں لوگ ہزاروں کی تعداد میں بل کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آئے، تصادم ہوئے اور عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں سے بھی مزاحمت کی خبریں آ رہی ہیں۔