پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں آزاد اور شفاف انتخابات کے خواہش مند ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیرداخلہ رحمان ملک سے ایک ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور آئندہ ہفتے اعلی سطحی پاکستان وفد کی برطانیہ آمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا برطانیہ ایک مضبوط جمہوری پاکستان کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار مزید پروان چڑھیں گی۔ ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانیہ کو یقین ہے کہ مضبوط جمہوریت