حکومت سندھ کے احکامات پر ایف آئی اے ڈرگ انسپیکشن ٹیم آئسو ٹیب بنانے والی کمپنی افروز فارما کو سیل کردیا ہے ۔ کمپنی انتظامیہ کا موقف ہے آئیسو ٹیب دوا کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ ٹیم اور ایف آئی اے اہلکار افروز فارما سیل کرنے کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی پہنچے جہاں انہوں نے فیکٹری کی عمارت کا معائنہ کیا اور ٹیم نے فیکٹری کے اس حصے خصوصی معائنہ کیا جہاں آئیسوٹیب بنائی جارہی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ ٹیم کی سربراہی محمد عبید اور ڈاکٹر شاہد کررہے ہیں۔ دوسری جانب افروز فارما کا موقف ہے دوا ری ایکشن اسکینڈل کمپنی کی ساکھ اور مقامی دواساز صنعت تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے آئیسوٹیب سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔