اسلام آباد : (جیو ڈیسک)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کے علاوہ محاصل سات سو سیتیس ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ان محاصل میں اسٹیٹ بینک کا منافع 200 ارب روپے ہو گا جبکہ امریکہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹھنے والے اخراجات کی مد میں سو ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ تھری جی موبائل فون کی بولی رواں برس نہیں بلکہ آئندہ برس ہو گی جس سے پچھتر ارب روپے ملنے کی توقع ہے ا سکے علاوہ ان محاصل میں دفاعی اداروں کی آمدن اور پھر دوسرے سرکاری اداروں کا منافع بھی شامل ہو گا۔