پاکستان: (جیو ڈیسک) ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن ملکی معیشت پر منفی اثرات کا باعث بنیں گے۔ ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کی طرف سے دباؤ ملک میں اقتصادی مسائل پیدا کرسکتا ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام کا منفی اثر اقتصادی اصلاحات کے عملدرآمد پر پڑتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی مشکلات کے باعث پھیلنے والا سماجی تناؤ کافی زیادہ ہے اور صوبوں کو زیادہ وسائل اور وزارتیں ملنے سے چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ بجٹ خسارے میں کمی اور ٹیکسوں کے تناسب میں اضافہ ممکن نہیں رہا تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے بجٹ خسارہ 5.5 فیصد اور ٹیکسوں کا تناسب دس فیصد تک لانا ممکن ہو سکتا ہے۔