آئندہ سال پاکستان جا رہا ہوں۔ پرویز مشرف

musharraf

musharraf

امریکہ : (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال پاکستان واپس جا رہے ہیں تاکہ ناکام ریاست کی مدد کر سکیں۔ امریکہ میں ایسپن آئیڈیاز فیسٹیول میں ایٹلانٹک میڈیا کمپنی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ابراہم لنکن کی طرح ہیں جنہوں نے ملک بچانے کی خاطر آئین توڑا۔

پاکستان میں اقتدار پر فوجی قبضے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سویلین حکومت کی ناکامی کے باعث لوگ فوج کی جانب دیکھتے ہیں۔ سابق صدر مشرف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر پاکستان واپس جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر انہوں نے ایران پر دباو ڈالا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کر لے اور اپنے ایٹمی پروگرام کو ترک کر دے۔