آئندہ مالی سال کا بجٹ31 مئی تک پیش کیے جانے کا امکان

Pakistan Budget

Pakistan Budget

اسلام آباد(جیوڈیسک)بجٹ 14-2013 کی تیاری کا کام شروع ہوگیا اور آیندہ مالی سال کا بجٹ 31 مئی تک پیش ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ ونگ کی ہدایات کے مطابق وزارتیں اور محکمے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ 16 جنوری تک بھیج دیں جبکہ 15 مارچ تک اخراجات کا حتمی تخمینہ کر لیا جائے۔

وزارتیں اور محکمے موجودہ مالی سال کے بجٹ کے ازسرنو اعداد و شمار بھی پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق یکم سے دو اپریل تک اخراجات کی ترجیحی کمیٹی کا اجلاس ہوسکتا ہے۔ ترجیحی کمیٹی ترقیاتی منصوبوں اور خرچوں کا جائزہ لے گی۔

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی برائے 14 -2013 کا اجلاس اپریل کے آخر میں ممکن ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔