کراچی: (جیو ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین سے چار روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیت میں حالیہ دنوں کے دوران خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے جس کے پیش نظر یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے پچھھتر پیسے تک کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے تیس پیسے، لائٹ دیزل آئل کی قیمت مین ایک روپے پچپن پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے ساٹھ پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے پچھہتر پیسے کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سی این جی کی قیمت میں ایک روپے چالیس پیسے فی کلو کمی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سکریٹری پیٹرولیم محمد اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد پندرہ مئی کو ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کیا جائے گا۔