آئندہ ماہ گجرات میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نپٹنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے:عمر مسعود فاروقی

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت عمر مسعود فاروقی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ گجرات میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نپٹنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے ، اور اپنی مدد آپ کے تحت ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ ملکر گجرات میں کوڑا کرکٹ سے بجلی اور گیس کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی بلکہ گجرات سے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ اگر اس منصوبہ پر کام شروع کر دیا جائے تو تین ماہ کے اندر گجرات کو نہ صرف صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائیگا بلکہ گندگی سے بجلی اور گیس پیدا کرنے کے منصوبے شروع کر کے گجرات کو عالمی سطح پر لایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیز نے جو منصوبے تیار کیے ہیں ، سب سے پہلے وہ گجرات میں لائے جائینگے تا کہ گجرات میں خوشخالی لائی جا سکے ، اور میں یہ چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح میں بھی اپنے خاندان کی طرح اپنے آبائی شہر کی عوام کی خدمت کروں اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جو کر سکوں عملی طو رپر کروں ، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو بھی دیا جائیگا ، اگر وہ چاہیں تو گندگی سے بجلی اور گیس کے بحران سے نپٹ سکتے ہیں ، لیکن افسوس کے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے۔