کوہاٹ(جیوڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ جمعرات سے ہفتے کے کوہاٹ بنوں میں تیز بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں مزید طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں سندھ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور پشاور میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان اور کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ مذید بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش پشاور میں 88 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 58، کراچی میں 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج اسلام آباد درجہ حرارت میں 29، لاہور میں 25، کراچی میں 28، پشاور میں 23، کوئٹہ میں 24، ملتان میں 29 اور سکردو میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔