بالی ووڈ کی تیکھے نینوں والی اداکارہ بپاشا باسو کا نام اب آئٹم سونگ میں شامل کر دیا گیا۔ بیڑی جلاتے جلاتے بپاشا باسو آئٹم سونگزکی جان بن گئیں۔ جس کے بعد بپاشا کے کریڈٹ پر منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔ فلمی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہواہے کہ کسی ہیروئن کا نام آئٹم سونگ میں شامل کیاگیا۔اب تک منی ، شیلا اور جلیبی بائی جیسے فرضی نام تو آئٹم نمبرزکا حصہ بنتے رہے مگر نمکین رنگت اور قاتل آنکھوں والی بنگالی حسینہ کا روپ ایسا بھایا کہ فلم جوڑی بریکرمیں ان پر ہی گانا لکھ دیا گیا۔ ساتھ ساتھ بپاشا باسو کا نام بھی شامل کرلیا۔ گانے کے بول ہیں آج میں تمہیں سکھادوں گاپیارکی بھاشا بپاشا خود بپاشا کو بھی یہ گانا اچھا لگا۔