پنجاب(جیوڈیسک)نئے صوبوں کے لیے کمیشن پر مسلم لیگ ن کے اعتراضات باقی ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ آئینی اور قانونی طریقے سے کمیشن بنایا جائے تو پنجاب سے بھی ارکان نامزد کریں گے ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر رانا اقبال نے کہا کہ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔پنجاب کے ساتھ صرف اس لئے زیادتی ہو رہی ہے کہ یہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ صوبوں کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن میں مسلم لیگ ن نہیں بیٹھے گی ۔ قومی کمیشن اپوزیشن لیڈر کے مشورے سے بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن قانون اور اخلاق کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کیا جائے۔