آئین کی بحالی تاریخ ساز کارنامہ ہے۔ صدر زرداری

PRESIDENT

PRESIDENT

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین سے آمریت کے دھبے دھونے، اٹھارویں اور انیسویں ترامیم منظور کرانے پر سینیٹرز کا نام پارلیمانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین سے متعلق بل سمیت اہم قانون سازی کا کریڈٹ ایوان بالا کو جاتا ہے ان کا کہنا تھا شدت پسندی کے خلاف جنگ کے حوالے سے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مقصد مائینڈ سیٹ کو شکست دے کر پر امن مستحکم اور خوشحال پاکستان آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان میں شروع کئے گئے منصوبوں سے بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے گا۔