وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاموجودہ پروگرام تیس ستمبر کوختم ہوجائیگا۔ جبکہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو پروگرام میں مزید توسیع کیلئے درخواست نہیں دے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کاکہناتھا کہ آئندہ ماہ اکتوبرمیں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔عالمی مالیاتی ادارے کاوفد پاکستان کے ساتھ سالانہ مذاکرات کرے گا۔ پاکستان سے آئی ایم ایف کی شکایات کاازالہ نہ ہونے ،ویٹ اورآرجی ایس ٹی کے عدم نفاذ کے باعث پروگرام کومعطل کردیاگیاتھا جوتاحال بحال نہیں ہوسکا۔