پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو قرض واپسی کے سلسلے میں چوتھی قسط کی ادائیگی 24 اگست کو کرے گا۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے کو بتایا کہ چوتھی قسط دو سو اٹھاون اعشاریہ چار ملین ایس ڈی آر ہوگی جو چالیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ بنے گی تاہم حتمی مالیت دس اگست کو ڈالر کے ریٹس پر منحصر ہوگی۔
پاکستان اس سے قبل آئی ایم ایف کو قرضہ واپسی کے سلسلے میں کامیابی سے تین قسطیں ادا کرچکا ہے جن کی مالیت نوے کروڑ ڈالر سے زائد بنی تھی۔ پاکستان کو رواں مالی سال چار ارب ڈالر کے لگ بھگ کا قرض آئی ایم ایف کو واپس کرنا ہے۔