پاکستان نیرواں سال آئی ایم ایف قرض میں سے دو ارب باون کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کر دی۔ پاکستا ن نے سال دوہزار آٹھ میں آئی ایم ایف سے گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر کا اسٹینڈ بائی اگریمنٹ کیا تھا جو کہ آئی ایم ایف کی جانب سے عائد شرائط پوری نہیں ہونے کے باعث مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان کو گیارہ ارب تیس کروڑ ڈالر میں سے سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ہی حاصل ہو سکے۔
سال دوہزار بارہ سے پیندرہ کے درمیان پاکستان کو چھ ارب تیرا کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو واپس کرنے ہیں ۔رواں سال اس قرض کی ادا ئیگی کا سلسلہ شروع ہوا۔ سال دوہزار بارہ میں پاکستان نے دو ارب اٹھائیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر آٹھ اقساط کی صورت میں ادا کئے۔
آئی ایم ایف کو دی جانیوالی پہلی قسط فروری میں ادا کی گئی جس کا حجم ایکتالس کروڑ ستر لاکھ ڈالر تھا ، دوسری قسط انتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی مئی میں ادا کی گئی۔ جون میں تیسری قسط دس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ادا کی گئی۔ اگست میں انتالیس کروڑبہتر لاکھ ڈالر کی چوتھی قسط ادا کی گئی۔ اکتوبر میں ادا کی جانے والی پانچویں قسط کا حجم دس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تھا۔
نومبر کے مہینے میں چھٹی اور ساتوایں قسط کی مد میں بلترتیب چودہ کروڑ انتہر لاکھ اور انتالیس کروڑتینتالیس لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ فروری دوہزار تیرہ آئی ایم ایف قرض کی اٹھویں قسط ادا کی جائے گی۔