آئی این سی بی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے وفد نے راولپنڈی میں انسداد منشیات فورس سے ایفی ڈرین کوٹے کے غیرقانونی استعمال کے بارے میں سوالات کئے۔اے این ایف کے ڈائریکٹرلیگل اخترعباس کے مطابق انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے دورکنی وفد نے پاکستان میں ایفی ڈرین کی بڑھتی ہوئی طلب پرتشویش ظاہرکی ہے۔
وفد نے ایفی ڈرین کیس میں حکومت کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسی کی مدد نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ بورڈ پاکستان میں 14 ستمبر تک قیام کرے گا جس کے بعد رپورٹ اقوام متحدہ میں جمع کرائے گا۔