آئی سی سی ایوارڈز : کمار سنگاکارا نے تین ایوارڈز جیت لیے

Kumar sangakkara awards

Kumar sangakkara awards

آئی سی سی ایوارڈز (جیوڈیسک) آئی سی سی ایوارڈز کی تقریب سری لنکا کے کمارا سنگاکارا کے لیے یادگار رہی، جس میں انھوں نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔ پاکستان کے محمد حفیظ اور علیم ڈار کو ایوارڈ نہیں ملا۔آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں 11 مختلف کیٹیگریزمیں کھلاڑیوں اورامپائرزکو ایوارڈ دیئے گئے لیکن کوئی بھی پاکستانی ایوارڈ کا حق دارقرارنہ پایا۔

محمد حفیظ اسپرٹ آف کرکٹ اورعلیم ڈار امپائر آف دی ایئر کے لئے نامزد کئے گئے تھے۔پاکستانی امپائر علیم ڈار 3 مرتبہ امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن اس باریہ ایوارڈ سری لنکا کے کماردھرماسنہا نے جیتا جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نرائن ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔

نیوزی لینڈ کے ڈینل ویٹوری نے اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگا کارا نے پیپلزچوائس ایوارڈ جیتا اور آئرلینڈ کے جارج ڈاک ویل ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔جنوبی افریقا کے کھلاڑی رچرڈ لیوی کو ٹی 20 میں ان کی بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔