آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس اتوار سے دبئی میں ہوگا

icc

icc

دبئی : (جیو ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اہم اجلاس اتوار سے دبئی میں شروع ہورہاہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ اور صدر شرد پوار اجلاس کی صدارت کریں گے۔پاکستان کی نمائندگی ذکا اشرف اور سبحان احمد کررہے ہیں۔

آئی سی سی لارڈ وولف رپورٹ کے مطابق ادارے کو خودمختار اور ممبر بورڈز کے اثر ورسوخ کوکم کرنا چاہتی ہے لیکن آئی سی سی کو مزاحمت کا سامناہے۔بھارت پہلے ہی رپورٹ کو مسترد کرچکاہے۔پاکستان نے بعض سفارشات پرغور کاعندیہ دیاہے اور آسٹریلیاکا کہناہے کہ رپورٹ کو یکسر مستر د نہیں کیاجاسکتا۔

اجلاس میں دوہزار اٹھارہ تک فیوچر ٹور پروگرام پر غور اور جولائی میں ایلن آئزک کی جگہ نئے نائب صدر کا انتخاب بھی ہوگا۔آئی سی سی فروری کے اجلاس میں صدر کے کردار کو محدود کرنے اور تمام اختیارات چیئرمین کودینے کی منظوری دی چکا ہے۔