انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس دبئی میں ختم ہو گیا ہے۔آئی سی سی ہیڈکوا رٹر دبئی میں ہونیوالے اجلاس میں بنگلادیش کے مصطفی کمال کی بطورنائب صدر نامزدگی کو موخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ دو ہزار چودہ کے بعد آئی سی سی میں چیئرمین کی پوسٹ متعارف کرائی جائے گی۔ مصطفی کمال کو بنگلادیش اور پاکستان نے مشترکہ طور پر نامزد کیا تھا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ سیکیورٹی اورحفاظتی انتظامات بہت ضروری ہیں۔ ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ میٹنگ کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔