آئی سی سی بورڈ کے فیصلے سے مایوسی نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال

mustafa kamal

mustafa kamal

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ انہیں آئی سی سی بورڈکے فیصلے سے مایوسی نہیں ہوئی ہے۔
مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ وہ دو ہزار چودہ میں آئی سی سی کے صدر بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے فیصلے قبول ہیں کیونکہ وہ خود بھی اس کا حصہ ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آئی سی سی آئین میں ترامیم پرغور وحوض ہورہا تھا وہ اسے تسلیم کرتے ہیں۔ آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ نے مصطفی کمال کی بطورنائب صدرنامزدگی کو موخرکردیا تھا۔