آئی سی سی نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی اجازت دیدی

ICC

ICC

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ آئی سی سی کے نئے قوانین کا اطلاق منگل سے شروع ہونے والی سری لنکا نیوزی لینڈ سیریز سے ہوگا۔

آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کے جانب سے دی گئی تجاویز کی منظوری کے بعد نئی پلینگ کنڈیشنز کا اطلاق سری لنکا نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز سے ہوگا۔ جس کے تحت ڈے نائٹ ٹیسٹ کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ کھانے اور چائے کے وقفے شیڈول کے مطابق چالیس اور بیس منٹ کے ہی ہوں گے، لیکن دونوں ٹیموں کی رضامندی سے دونوں وقفوں کا دورانیہ تیس تیس منٹ کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ ون ڈے میں بولرز پاور پلے ختم کردیا گیا ہے یوں اب اننگز میں تین کے بجائے دو پاور پلے ہوں گے۔