پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ کی لسٹ جاری کردی ہے۔ محمد حفیظ ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے کی بولرز لسٹ میں پاکستانی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ بولر ساٹسوبے ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان ہی کے سعید اجمل جو رینکنگ لسٹ میں سرفہرست رہ چکے ہیں اب تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ شاہد آفریدی سولہویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی عمدہ کارکردگی کی بدولت دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔