آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغازکل سے ہوگا

icc world t20 women

icc world t20 women

آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغازکل سے ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ گال میں سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کودوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کوگروپ ا ے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اوربھارت کیساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ بی سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں پرمشتمل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزازکا دفاع کریگی۔ ایونٹ کے پہلے روزدومیچزکھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیزکے مدمقابل آئیگی۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ ستائیس ستمبرکوانگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ انتیس ستمبرکواس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ پاکستان اوربھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ یکم اکتوبرکوکھیلا جائیگا۔