آئی ٹی ایف کا پاکستان میں ڈیوس کپ ٹینس کے میچز کرانے سے انکار

Tennis

Tennis

(جیو ڈیسک) سیکورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ڈیوس کپ کے میچز کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ڈیوس کپ مقابلے پاکستان سے فلپائن منتقل کر دئے گئے ہیں۔

پی ٹی ایف کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ خود کش حملوں کے باعث انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سیکورٹی کنسلٹنٹ نے پاکستان کو بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لئے غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان اور فلپائن کے درمیان رواں سال پاکستان میں کھیلی جانی تھی۔