ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں جاری آئی پی ایل میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ پر رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو 24 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔
انھیں یہ سزا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے پر دی گئی۔ اس سے قبل ان پر اسی جرم میں 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا تھا۔ اس طرح انھیں مجموعی طور پر 36 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اسی مقابلے میں کرسی کو غصے سے کک مارنے والے کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر کو 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی۔نیو ویب ڈیسک۔