موہالی : (جیو ڈیسک)آئی پی ایل پانچ کے میچ میں ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ موہالی میں میزبان کنگز پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑسٹھ رنز اسکور کئے۔
ڈیوڈ ہسی چالیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ممبئی انڈینز نے آخری اوور میں چھ وکٹیں گنوا کر ایک سو اکہتر رنز بنالئے۔روہت شرما نے پچاس ،سچن ٹنڈولکر اور امباتی ریادو نے چونتیس چونتیس رنز بنائے۔ پاکستان کے اظہر محمود نے دو وکٹیں لیں لیکن پنجاب کو شکست سے نہ بچا سکے۔