آئی پی پیز (جیوڈیسک) آئی پی پیز نے بقایا جات نہ ملنے پرپلانٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ چیف جسٹس نے کہا ہے حکومت کو ادائیگیوں کے لیے ٹھوس لائحہ عمل دینا ہوگا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئی پی پیزکے بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وکیل خالد انورنے بتایا کہ آئی پی پیزکوپیسے نہیں دیں گے توپلانٹ بند کردیں گے۔
جس سے لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکا معاہدہ این ٹی ڈی سی کیساتھ ہے، اسے ہی بجلی فروخت کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فریقین کوجواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔