بجلی کا بحران ، لوڈشیڈنگ کا عذاب اور گردشی قرضوں کا اپنی جگہ مگر آئی پی پیز کا منافع پھر بھی دوگنا ہو گیا۔
عوام اور کاروباری طبقہ لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں پریشان ہے تو دوسری طرف ٹیرف میں مسلسل اضافے کا فائدہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ہو رہا ہے۔ جے ایس ریسرچ کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ کی آخری سہ ماہی کے دوران سیکٹر کے منافع میں ایک سو چار فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ آئی پی پیز نے چار ارب ترانوے کروڑ روپے کمائے۔ جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ منافع دو ارب تینتالیس کروڑ روپے تھا۔