اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان سٹیٹ آئل کا سرکلر ڈیٹ 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا. آج پیسے نہ ملے تو پی ایس او دیوالیہ ہو جائیگا۔
پی ایس او نے واپڈا، حبکو، کیپکو اور کی ای ایس سی سے 150 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ عالمی اور مقامی آئل کمپنیوں کو 140 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ ایم ڈی پی ایس او نے وزارت خزانہ میں سیکرٹری خزانہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آگاہ کیا کویت پیٹرولیم سے تیل درامد کرنے کیلئے ایل سی کھولنے کی آخری تاریخ ہے جس کیلئے 80 لاکھ روپے کی فوری ضرورت ہے اگر یہ رقم نہ ملی تو لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہو جائیگا جس کی وجہ سے تیل کی درآمد آئندہ تین ماہ کیلئے رک جائے گی۔