آرائیں موومنٹ اپنے اغراض و مقاصد کے مطابق کا کام کر رہی ہیں:چوہدری محمد طفیل
Posted on March 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات:آرائیں موومنٹ اپنے اغراض و مقاصد اور آئین کے مطابق فلاح و بہبود کا کام کر رہے ہیں اس لئے میں ایک کارکن کی حیثیت سے ان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ گجرات چوہدری محمد طفیل نے گزشتہ روز عادووال میں مہر آصف کی رہائش گاہ پر آرائیں کنونشن 2012ء کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ آرائیں موومنٹ کے موجودہ عہدیداران نے اپنے دو سال کے پیریڈ میں صدر مہر محمد حبیب بسوی کی قیادت میں بھرپور کام کیا ہے اور 24ماہ میں 24اجلاس منعقد کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ، آرائیں موومنٹ ضلع گجرات گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے کہا آرائیں موومنٹ دو سال کے 730دن آپ لوگوں کی خدمت کرتی ہے ، اور اس کے بدلے میں آپ نے ہمیں صرف ایک دن دینا ہوتا ہے ، اسلئے 25مارچ 2012ء کو ہونے والے چھٹے دو سالہ پرامن پاکستان آرائیں کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور ایک دن اپنی برادری اور اپنی تنظیم کیلئے وقف کر کے برادری کے عزت ووقار میں اضافہ کریں ، آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت کے چیئرمین مہر یوسف یعفور نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرائیں موومنٹ شعبہ خدمت کے فنڈز سے مستحقین کی خدمت کر رہے ہیں، خصوصاً تعلیم کے شعبہ میں ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کے ڈاکٹرز اور انجینئرز بننے تک کے تمام اخراجات برداشت کرتے ہیں ، کیونکہ تعلیم ہی کامیابی کا پہلا زینہ ہے ، میزبان مہر محمد آصف آف عادووال نے کہا کہ آرائیں کنونش ہمارا اپنا کنونشن ہے انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح بھرپور شرکت کرینگے ، اور 25مارچ کو پانچ گاڑیوں کا قافلہ کنونشن میں شرکت کرئے گا ، بعد ازاں مہر علی رضا آف عادووال نے میٹنگ کے شرکاء میں کنونشن کے خوبصورت دعوتی کارڈز اور اشتہار تقسیم کیے آخر میں تمام احباب کو پرتکلف عصرانہ بھی دیا گیا ، جس میں آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری ، عادووال کے معززین مہر محمد یونس ، مہر اختر ، مہر محمد صادق ، مہر اصغر ، مہر سلیمان ، مہر ندیم ، مہرطارق ، مہر نوید ، مہر جاوید اور چوہدری محمد اعجاز و دیگر نے شرکت کی ۔