آرمینیا میں انتخابی ریلی میں غبارے پھٹ گئے،140 زخمی

armenia

armenia

آرمینیا : (جیو ڈیسک)آرمینیا کے دارالحکومت یری وان میں انتخابی ریلی کے دوران گیس سے بھرے غبارے پھٹنے سے ایک سو چالیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو روز بعد ہونے والے انتخابات کے لئے جاری الیکشن مہم میں نکالی گئی ریلی میں گیس کے سیکڑوں غبارے پھٹے اور ان کے جلتے ہوئے ٹکڑے شرکا پر گرے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔