اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کیانی ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشاکی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ درخواست مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورکنی ڈویژن بینچ کرے گا۔ رجسٹرار کے مطابق اس ہفتے کی کاز لسٹ جاری ہونے کے باعث مولوی اقبال حیدر کی درخواست آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں ڈویژن بینچ کو بھیجی جائے گی اور آئندہ ہفتے کسی روز اس کی پہلی باقاعدہ سماعت کا امکان ہے۔