آرمی چیف نے راولپنڈی اور چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں ووٹ ڈالا

Chief Election Commissioner

Chief Election Commissioner

کراچی (جیوڈیسک) اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کے لئے ہر پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہا ہے، آرمی چیف نے راولپنڈی اور چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 54 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کراچی کے حلقہ این اے 250 میں ووٹ ڈالا اور قوم کو ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا اچھے لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے تو برے لوگ آجائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 24 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ صدر آصف علی زرداری پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔