آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کورکمانڈر ز کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاک امریکا تعلقات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روالپنڈی میں ہونے والے کور کمانڈرز اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک ہیں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن اور وائٹ ہاوس کی جانب سے پاکستان پر حقانی گروپ کی مدد سے حالیہ الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس پر حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس کی آرمی چیف سے ملاقات کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بھی کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔