آزاد کشمیرخبریں 01.02.2013

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے خالی عہدوں پر مشاورت کے بعد نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
بھمبر (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے خالی عہدوں پر مشاورت کے بعد نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا نائب صدر اول راجہ ندیم انور ایڈووکیٹ ،نائب صدر دوم محمد نجیب حسین ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ افراسیاب ایڈووکیٹ کے ناموں کا اعلان ۔تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے سالانہ انتخابات 2013کے الیکشن میں نائب صدر اول ،دوم اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے تھے خالی عہدوں کو پر کرنے کیلئے نو منتخب عہدیداران نے سینئر وکلا  سے مشاورت کے بعد عہدیداران کا اعلان کردیا جس کیمطابق نائب صدر اول راجہ ندیم انور ایڈووکیٹ ،نائب صدر دوم محمد نجیب حسین ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ افراسیاب ایڈووکیٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت 67 سالوں سے ریاست جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی اور جابرانہ طور پر قابض ہے : چوہدری ولید اشرف
بھمبر(جی پی آئی)بھارت 67 سالوں سے ریاست جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی اور جابرانہ طور پر قابض ہے اور اپنے ناجائز قبضے کو طوالت دینے کیلئے فوجی طاقت کے بل بوتے پر ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثالیں قائم کررہا ہے بین الاقوامی دنیا ریاست جموں وکشمیرکے اندر بھارتی مظالم کا نوٹس اور کشمیری عوام کو انکا بنیادی انسانی حق حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منائیں گے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری ولید اشرف نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے مقبوضہ علاقے پربھارتی ناجائز اور جابرانہ قبضے کیخلاف 1975میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدائے احتجاج بلند کی تھی اور کنٹرول لائن کے آر پار دونوں اطراف5فروری کو ہڑتال اور احتجاج کی کال دی تھی جو انتہائی منظم اور کامیاب رہی اس وقت سے لیکر آج تک ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طو رپر منایا جاتا ہے کشمیری قوم ریاست جموں وکشمیر کے اندر اور بیرون ممالک بھارت کے ناجائز اور جابرانہ قبضے کیخلاف احتجاج اور مظاہرے کرتے ہیں اور بھارت کے نام نہادجمہوری اور سیکولر چہرے کو دنیا کے اندر بے نقاب کرتے ہیں اور بین الاقوامی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے غاصبانہ تسلط ،قتل وغارت گری کا نوٹس لے انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ بھی 5فروری کو کشمیری قوم بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ تعلیم کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے گرلز ہائی سیکنڈری سکولوں میں ماہر مضمون کی پوسٹوں پر مردوں کو تعینات کرکے بچیوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں گرلز سکولوں میں مردوں کی تعیناتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری خادم حسین آف گڑھا چوہدریاں نے کیاا نہوں نے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں کے اندر ماہر مضمون کی پوسٹوں پر خواتین ٹیچریں ہونے کے باوجود مردوں کو تعینات کرنا انتہائی ظلم وزیادتی ہے مردوں کی تعیناتی سے جہاں بچیوں کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامناہے وہاں خواتین ٹیچروں کو بھی شدیدپریشانی کا سامنا ہے محکمہ تعلیم تباہی و بر بادی کا شکار ہے رہی سہی کسر گرلز ہایئر سیکنڈری سکولوں کے اندر مردوں کو لگا کر نکال دی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ گرلز سکولوں میں مرد ٹیچر کی تعیناتی کا متحمل نہیں ہو سکتا حکومت فی الفور مرد ٹیچروں کو گرلز ہایئر سکولوں سے تبدیل کر کے بوائز سکولوں میں تعینات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید کشمیر مقبول بٹ کا 11فروری کو یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گے : یاسین تبسم
بھمبر (جی پی آئی)شہید کشمیر مقبول بٹ کا 11فروری کو یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گے کشمیری قوم کے تشخص کی بحالی اور آزادی کیلئے مقبول بٹ نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر قومی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہم اپنے قائد مقبول بٹ شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما محمد یاسین تبسم نے اپنے ایک اخباری میں کیا انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ اپنے قائد کو یوم شہادت ہر سال انتہائی عقیدت و احترام سے مناتی ہے مقبول بٹ شہید کا نظریہ اور سوچ کشمیری قوم کیلئے ایک عظیم سرمایہ ہے ان کے نقش قدم پر چل کر کشمیری ایک دن آزادی کی منزل کو ضرور پا لیں گے انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم کے اس ہیرو کے یوم شہادت 11فروری کو سرکاری سطح پر منانے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد رزاق امیدوار اسمبلی کو دبانا کئی لوگوںکو مہنگا پڑے گا :چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ
بھمبر (جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری محمد رزاق امیدوار اسمبلی کو دبانا کئی لوگوںکو مہنگا پڑے گا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے جھوٹے مقدمات اور پولیس گردی کو ہم برداشت کرنے کیلئے تیار نہ ہیں ایس ایچ او تھانہ چوکی اپنا قبلہ درست کرلے چوہدری محمد رزاق اور انکے ساتھیوں کیخلاف جھوٹے مقدمات ،چالبازیاں،مکاری ،غنڈہ گردی ناپسندیدہ حر کات ہیں نوکر شاہی پبلک سرونٹ بنیں اگر کسی کو زیادہ شوق ہے تو وہ نوکری چھوڑ کر فیلڈ میں آئے دوعملی ،دو رخی کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ واقعات کے اندر واقعات سے بے گناہ لوگوں کو پھنسانا اور مسترد کرتے ہیں مخلص لوگ ہیں اور مخلص کردار ادا کرنا ہی ہمارا شیوہ ہے جھوٹ ،فراڈ ،بے روری ،بد عہدی کو مسترد کرتے ہیں کوئی مائی کا لعل دبا کر ہم سے مفادات اگر حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے روایتی جرات مندی سے انشا اللہ حالات کامقابلہ کرینگے وقت اور حالات بتائیں گے کہ کون نظریاتی اور وفادار ہے اور کون نہیں دولت کرپشن کی چمک کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کی حدود سے سرکاری آٹا باہر لے جانے پر دفعہ 144نافذ کر دی
بھمبر (جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھمبر کی حدود سے سرکاری آٹا باہر لے جانے پر دفعہ 144نافذ کر دی خلاف ورزی کے مرتکب کیخلاف دفعہ 188کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کیمطابق پاکستان اور پرائیویٹ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ آزادکشمیر میں سرکاری آٹا کم قیمت میں فروخت ہو رہا ہے جس سے آزادکشمیر سے سرکاری آٹا پاکستان میں لے جانا شروع ہو گیا تھا ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے محکمہ خوراک ضلع بھمبر کی تحریک پر ضلع بھمبر کی حدودسے سرکاری آٹا باہر لے جانے پر دفعہ 144عائد کر دی ہے جس کا اطلاق دوماہ کیلئے ہو گا خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف دفعہ 188کی کاررووائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ امور حیوانات کے تحت بھمبر میں غریب نادر مستحق لوگوں میں مرغیوںکی تقسیم کرنے کی تقسیم پسند و ناپسند کی نظر ہو گئی
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ امور حیوانات کے تحت بھمبر میں غریب نادر مستحق لوگوں میں مرغیوںکی تقسیم کرنے کی تقسیم پسند و ناپسند کی نظر ہو گئی مرغیاں سیاسی چمچوں کڑچھوں میں تقسیم غریب لوگوں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطا بق محکمہ امور حیوانات آزادکشمیر کے زیر اہتمام پورے آزادکشمیر میں غریب نادر اور مستحق لوگوں کے اندر مرغیاں تقسیم کی گئی جبکہ اس سکیم کے تحت گزشتہ روز بھمبر میں بھی مرغیاںتقسیم کی گئی جو پسند و ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کی گئی مرغیاں حاصل کرنے والوں میں اکثریت سیاسی چمچوں کڑچھوں کی تھی محکمہ امور حیوانات بھمبر کی طرف سے مرغیوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غریب اور مستحق لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ہر محکمے اور ہر سکیم کے اندر غریبوں اور مستحقین کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ سیاست دانوں کے چمچوں کڑچھوں کو اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے محکمہ امور حیوانات کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور غیر منصفانہ تقسیم کرنے والوںکیخلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برسالی سکول میں خالی ہونے والی پوسٹ پر یونین کونسل اور علاقے سے باہر کا رہائشی لگانے پر اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج
بھمبر (جی پی آئی)برسالی سکول میں خالی ہونے والی پوسٹ پر یونین کونسل اور علاقے سے باہر کا رہائشی لگانے پر اہل علاقہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج ملازمین کو دفتر سے باہر نکال کر کام کاج روک دیا ہیڈ ماسٹر خورشید کے مظاہرین سے مذاکرات DEOکی چند دنوں کے اندر معاملے کا حل نکالنے کی یقین دہانی پر احتجاج موخر برسالی میں خالی ہونے والی پوسٹ پر اہل علاقہ کا حق ہے ہمارے پاس کوالیفائیڈ نوجوان موجود ہیں اہل برسالی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اہلیان برسالی کے درجنوں افراد پر مشتمل جلوس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر کے دفتر میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا دفترمیں موجود ملازمین کو باہر نکال دیااور کام کاج کرنے سے روک دیا جبکہ DEOدفتر سے پہلے ہی غائب ہو گئے تھے اہلیان برسالی نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند ماہ پہلے برسالی سکول میں پرائمری ٹیچر کی پوسٹ خالی ہوئی جس پر محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نے برنالہ کے رہائشی کو ڈڈیال سے یہاں تعینات کر دیا اس کے بعد جونیئر سائنس ٹیچر کی پوسٹ خالی ہوئی تو اس پر بھی بھمبر سے ایک ٹیچر کو پروموٹ کرکے یہاں تعینات کر دیا جبکہ ان پوسٹوںپر اہل علاقہ کا حق بنتا تھا اب پرائمری ٹیچر عبدالرحمن کی ریٹائرمنٹ سے پوسٹ خالی ہوئی ہے جس پر محکمہ تعلیم پھر باہر سے کسی شخص کو تعینات کرنا چاہتا ہے جبکہ ان پوسٹوں کیلئے ہمارے علاقے میں کوالیفائیڈ نوجوان موجود ہیں لیکن ہمارے پرھے لکھے نوجوانوں کو نظر انداز کرکے دوسرے علاقے کے نوجوانوں کویہاں تعینات کیا جا رہا ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہ کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم پر امن احتجاج کے ذریعہ اپنا مطالبہ اوراحتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ پرائمری مدرس عبدالرحمن کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی پوسٹ پر تحت ضابطہ بھرتی کی جائیگی لیکن اس کا باقاعدہ اشتہار دیا جائیگا اوراس کے بعد ٹیسٹ انٹرویو ہو گا جو میرٹ پر پورا اترے گا اس کو تعینات کر دیا جائے گا۔